Home » Pakistani Headlines » پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ پر حکومت کے خلاف احتجاج کافیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ پر حکومت کے خلاف احتجاج کافیصلہ کر لیا

against budgetکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ پر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے ۔قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد دبئی میں آصف علی زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو ،قائم علی شاہ ،فریال تالپور اور پیپلز پارٹی کے دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ ،اعجاز دھرماں اور گیان چند نے حکومتی بجٹ کو اعداود شمار میں تبدیلیاں قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے خلاف سازش قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں سب سے زیادہ 70فیصد ٹیکس ادا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کردیا ،وفاقی حکومت نے سندھ میں بڑے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بجٹ میں کوئی حصہ نہیں رکھا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں اضافے سے ملازمین کی زندگیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اس بجٹ سے موجودہ حکومت نے مراعات یافتہ طبقے اور اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …