Home » Pakistani Headlines » پی آئی اے کی نجکاری اور منافع بخش روٹس دینے کا معاملہ،چیف جسٹس نے شجاعت عظیم اور سردار مہتاب کو طلب کرلیا

پی آئی اے کی نجکاری اور منافع بخش روٹس دینے کا معاملہ،چیف جسٹس نے شجاعت عظیم اور سردار مہتاب کو طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قومی ائیر لائنز کے منافع بخش روٹس نجی ائیر لائنز کو دینے اور متوقع نجکاری کے معاملے پر مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور شجاعت عظیم کو کل طب کرلیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اورمنافع بخش روٹس نجی ایئرلائنزکے معاملے پرمشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی اور شجاعت عظیم کو کل طب کرلیا۔ترجمان کے مطابق کیس کی سماعت پہلے سے ہی کل کےلیے مقررہے،جبکہ اس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔

خیال رہے چیف جسٹس نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اورمنافع بخش روٹس نجی ایئرلائنزکودینے کانوٹس لیاتھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …