Home » Pakistani Headlines » پی ٹی وی حملہ کیس: چاروں مقدمات کا عبوری چالان پیش، عمران خان بطور ملزم شامل

پی ٹی وی حملہ کیس: چاروں مقدمات کا عبوری چالان پیش، عمران خان بطور ملزم شامل

اسلام آباد(پاکستان ) پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔
عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے 6 دسمبر کو پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔
ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی وی ڈیو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

کراچی:  کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز …