Home » Interesting News » چاند پر مٹی کے نیچے کیا چھپا ہے؟ سائنسدانوں کو ایسا سراغ مل گیا کہ سن کر سب کے ہوش اُڑجائیں گے، جانئے

چاند پر مٹی کے نیچے کیا چھپا ہے؟ سائنسدانوں کو ایسا سراغ مل گیا کہ سن کر سب کے ہوش اُڑجائیں گے، جانئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان کئی دہائیاں قبل چاند کو تسخیر کر چکا ہے اور اسے ناقابل رہائش قرار دے چکا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ دنیا حیران رہ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پہلی بار یہ انکشاف کیا ہے کہ چاند کی سطح میں بھی پانی موجود ہے تاہم وہ چاند کی اندرونی تہہ میں منجمد حالت میں ہے۔

جاپان کی ٹوہوکو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چاند کی سطح پر انتہائی نایاب معدن موگانائٹ (Moganite)دریافت کی ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ”موگانائٹ صرف وہیں بن سکتی ہے جہاں پانی موجود ہو، چاند کی سطح پر اس معدن کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہاں پانی موجود ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق اس نئی دریافت سے ایک بار پھر چاند پر انسانی آبادی ممکن ہونے کی موہوم سی امید پیدا ہو گئی ہے۔

جاپانی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ماساہیروکیاما کا کہنا تھا کہ ”چاند کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر شہاب ثاقب کی صورت میں زمین پر گرا تھا جس پر موگانائٹ موجود تھی۔ یہ ٹکڑا چاند کے اس حصے سے الگ ہوا جسے ہم پروسیلارم ٹیرین (Procellarum Terrane)کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ چاند کے اس حصے میں پانی موجود ہے اور ہمارا خیال ہے کہ یہ منجمد حالت میں چاند کی سطح کے نیچے موجود ہو سکتا ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …