Home » Interesting News » چوروں کی تلاش کے لئے کینیڈا کی پولیس نے ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب سے زیادہ حیران کن تھا

چوروں کی تلاش کے لئے کینیڈا کی پولیس نے ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب سے زیادہ حیران کن تھا

chor

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) چوروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑنے کے لیے کینیڈین پولیس نے ایک ایسا طریقہ اپنا لیا جو ہماری پولیس کے لیے ایک مثال ہو سکتا ہے، مگر یہ طریقہ اختیار کرنے کے بعد کینیڈین پولیس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
نیشنل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وینکوور پولیس نے بھیس بدل کر وارداتوں کے لیے مشہور مقامات پر جانے اور چوروں اور ڈاکوﺅں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی منصوبہ بندی کی۔ اس مہم کے تحت سٹاف سارجنٹ مارک ہارسلے نے ایک مفلوک الحال معذور شخص کا روپ دھارا، داڑھی بڑھائی اور پھٹے پرانے کپڑے پہن کر،الیکٹرک وہیل چیئر پر بیٹھ کر ایک چوراہے پر چلا گیا۔ اس کا خیال تھا کہ ڈاکو اس کے پاس موجود رقم لوٹنے کی کوشش کریں گے اور وہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لے گا مگر اس کا یہ خیال غلط ثابت ہوا۔ وہاں کوئی واردات کرنے تو نہ آیا مگر جو بھی وہاں سے گزرا اسے بھکاری سمجھ کر کچھ نہ کچھ امداد ضرور کردی۔

مارک کا کہنا تھا کہ ”میرے باس نے مجھے بھکاری بنا کر وہاں چھوڑ دیا۔ میری جھولی میں بہت سی رقم اور موبائل فون موجود تھے جو ڈاکوﺅں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے رکھے گئے تھے۔ میں چاہتا تھا کہ میرے ساتھ ڈکیتی ہو۔ ہماری توقعات کے برعکس جو بھی میرے پاس سے گزرا اس نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور سب اچھا ہو جانے کی امید دلائی۔ بہت سے لوگوں نے میری مالی مدد بھی کی اور کئی لوگوں نے مجھے کھانے پینے کی اشیاءو دیگر سامان بھی دیا۔ وہاں تھوڑی دیر میں ہی میرے پاس 24ڈالر جمع ہو گئے۔“ رپورٹ کے مطابق مارک 5دن تک اسی طرح وہیل چیئر پر گھومتا رہا مگر کسی ایک شخص کو بھی گرفتار نہ کر سکا۔ اس کے برعکس لوگ اس کی مدد کرتے رہے۔ جو بھی اس کے پاس سے گزرتا اس کی جھولی میں چند سکے گرا جاتا۔

chor

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …