Home » Interesting News » چڑیا گھر کے رکھوالے کو بستر مرگ پر دیکھ کر زرافے نے ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا کو جذباتی کردیا، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

چڑیا گھر کے رکھوالے کو بستر مرگ پر دیکھ کر زرافے نے ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا کو جذباتی کردیا، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

zarafa

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) نیدر لینڈز کے ایک چڑیا گھر میں اپنی زندگی چڑیاگھر کے زرافوں کی رکھوالی میں صرف کرنے والے ایک شخص کو جان لیوا کینسر لاحق ہوا تو اس نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے انہی زرافوں کے پاس لیجایا جائے کہ جن کا خیال رکھتے ہوئے اس کی زندگی بیت گئی۔ خطرناک کینسر کے باعث زندگی کے آخری دن گزارنے والے اس شخص کو جب اس کی آخری خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے چڑیاگھر میں زرافوں کے پاس لیجایا گیا تو زرافے اس کے پاس آ کر ایک ایسا کام کرنے لگے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں بھر آئیں۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ماریو روٹرڈیم کے بیرکارڈ بلیج ڈارپ چڑیاگھر میں ملازمت کرتا تھا، جہاں اس کی ذمہ داری زرافوں کی دیکھ بھال تھی۔ ماریو کو کینسر کی جان لیوا بیماری لاحق ہوگئی اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے پاس زندگی کے چند دن ہی باقی ہیں۔ اس موقع پر ماریو نے زرافوں کو الوداع کہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسے اس کی خواہش کے مطابق زرافوں کے باڑے میں لیجایا گیا، جہاں چند ہی لمحوں میں تمام زرافے اس کے اردگرداکٹھے ہوگئے۔ یہ تمام زرافے محبت بھرے انداز سے ماریو کے چہرے کو چھونے لگے۔ یہ جانور، جنہیں ہم انسان جذبات اور احساسات سے عاری سمجھتے ہیں، بار بار ماریو کو چومتے اور اس کے گال سہلاتے تھے۔ اس منظر کو دیکھنے والا کوئی بھی شخص اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، اور اب انٹرنیٹ پر ان مناظر کی تصاویر کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔
ماریو کی زرافوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ادارے ایمبولینس وش فاﺅنڈیشن کی بانی کیس ویلڈ بور بھی موجود تھیں۔ ان کا کہنا تھا ”ان جانوروں نے اسے پہچان لیا تھا، اور انہیں یہ بھی محسوس ہوگیا تھا کہ عمر بھر ان کا خیال رکھنے والے ان کے مہربان دوست کی حالت اچھی نہیں تھی۔ وہ اس طرح محبت اور شفقت کے ساتھ اسے چوم رہے تھے کہ گویا انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ اسے الوداع کہہ رہے ہوں۔ یہ بہت ہی خاص لمحے تھے۔ ماریو بہت بیمار تھے اور بولنے کے قابل نہیں تھے، لیکن ان کا چہرہ بہت کچھ کہہ رہا تھا۔ ان کا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔“

paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …