Home » Pakistani Headlines » چیف جسٹس پاکستان نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخودنوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخودنوٹس لے لیا

اسلام آباد(پاکستان)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس لے لیااور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام بارکونسلز ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کرکے رپورٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کی دوران وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخودنوٹس لے لیا اور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے، سپریم کورٹ کی جعلی ڈگری کیس میں معاونت کےلئے ایچ ای سی کو بھی ہدایت کردی ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …