Home » Interesting News » چینیوں نے کمال کر دیا ،ڈاکٹروں کی ضرورت ختم،ختنے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ ایجاد کر دیا

چینیوں نے کمال کر دیا ،ڈاکٹروں کی ضرورت ختم،ختنے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ ایجاد کر دیا

news-1434641217-8689_large

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایجاد کئے جانے والے ختنے کرنے والے آلے نے دنیا میں دھوم مچادی ہے اور اب بین الاقوامی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی اس کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

چینی آلہ دو ہم مرکز چھلوں پر مشتمل ہے جن میں سے باہری چھلے کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس آلے کے استعمال سے محفوظ ترین طریقے سے ختنے کئے جاسکتے ہیں۔ آلے کو اس کے موجد کے نام پر ShangRing کا نام دیا گیا ہے۔ اسے خصوصاً ایسے علاقوں میں استعمال کرنا نہایت مفید ثابت ہوگا کہ جہاں بآسانی ہسپتال یا کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی سہولت دستیاب نہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ختنے کرنا ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر کئی بیماریوں سے بچاﺅ کا بہترین ذریعہ ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ختنوں کی وجہ سے ایڈز اور دیگر کئی قسم کے انفیکشن کی شرح 60 فیصد کم ہو جاتی ہے۔ جدید تحقیقات میں ختنوں کی افادیت ثابت ہونے کے بعد اب مغرب میں بھی اس کا رواج عام ہورہا ہے اور خصوصاً افریقی ممالک میں مردوں کو ایڈز سے بچانے کیلئے چینی آلہ بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …