Home » Interesting News » چینی باشندے کا انوکھا سٹنٹ ، ناک سے کار کے ٹائروں میں ہوا بھر کے سب کو حیران کر دیا

چینی باشندے کا انوکھا سٹنٹ ، ناک سے کار کے ٹائروں میں ہوا بھر کے سب کو حیران کر دیا

stunt

چینی باشندے نے اپنی کمال صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ناک کی مدد سے کار کے ٹائروں میں ہوا بھر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔  

دنیا نیوز کے مطابق44سالہ چینی شہری”ٹونگ جون ہائے“نے اپنی ناک سے ایک نہیں بلکہ 4 ٹائروں میں ایک ساتھ ہوا بھر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ سٹنٹ کرنے والوں کیلئے بھی بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ۔ چینی باشندہ کمال مہارت سے اپنی ناک کے آگے پائپ لگا کر اس میں سانس کی ہوا خارج کر تا ہے جس سے پائپ کے اگلے سرے سے جڑے ٹائر پھولنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

 چینی سٹنٹ مین اپنے ایک نتھنے میں پائن ڈالتا ہے اور دوسرے نتھنے کو انگوٹھے سے بند کر کے گہرے سانس لیتا ہے جس سے سانس کی ہوا خارج ہو کر پائپ کے ذریعے اگلے سرے پر جڑے کار کے ٹائروں میں جاتی ہے جو آہستہ آہستہ پھولنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

stunt
#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …