Home » Interesting News » چینی شہری نے گاڑی سے بھی سستا ہیلی کاپٹر متعارف کروادیا، نئی گاڑی خریدنے سے پہلے ضرور سوچ لیں

چینی شہری نے گاڑی سے بھی سستا ہیلی کاپٹر متعارف کروادیا، نئی گاڑی خریدنے سے پہلے ضرور سوچ لیں

heli بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں دروازے اور کھڑکیاں بنانے والے ایک کاریگر نے اتنا سستا اور شاندار ہیلی کاپٹر تیار کرلیا کہ بڑے بڑے ایروناٹیکل انجینئر داد دینے پر مجبورہوگئے۔

اخبار پیپلزڈیلی کے مطابق 31 سالہ نوجوان شائی باﺅ گانگ نے کئی سالوں کی محنت کے بعد بالآخر کامیاب اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے۔ شائی کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے پرواز کا شوق تھا لیکن حالات کے جبر نے اسے دروازے اور کھڑکیاں بنانے والا کاریگر بنادیا۔ شائی اپنے بچپن کے خواب کو بھولا نہیں اور جب اسے موقع ملا تو اس نے پرواز پر تحقیق شروع کردی، اس نے 2009ءمیں ہی اپنا پہلا جہاز تیار کرلیا تھا لیکن اس کی پرواز کامیاب نہ ہوسکی۔

شائی نے ہمت نہیں ہاری اور تجربات جاری رکھے جس کے نتیجے میں اب وہ کامیاب اڑان بھرنے والا ذاتی ہیلی کاپٹر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ شائی کا ہیلی کاپٹر 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے اور یہ کل 400کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ اس خوبصورت ہیلی کاپٹر کا ہر پرزہ شائی نے خود ڈیزائن کیا ہے اور یہ مکمل طورپر ان کے اپنے تخیل اور محنت کا شاہکار ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک شخص کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک اچھی کار کی قیمت سے کم ہے۔ اس کے ایندھن کے اخراجات بھی انتہائی مناسب ہیں۔ شائی اسے کمرشل سطح پر متعارف کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …