Home » Interesting News » چین میں 2 لاکھ 60ہزار سال پرانی کھوپڑی دریافت اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ پوری دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی

چین میں 2 لاکھ 60ہزار سال پرانی کھوپڑی دریافت اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ پوری دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی

بیجنگ(نیوز ڈیسک)نسل انسانی کا ارتقاءافریقہ سے شروع ہوا یا ایشیاءسے، ماہرین حیاتیات و ماہرین آثار قدیمہ کے درمیان یہ موضوع بہت متناع ہے۔ اب اس متنازعے معاملے میں ایک اور بڑا قضیہ چین میں دریافت ہونے والی اس کھوپڑی نے کھڑا کردیا ہے جو ایک اندازے کے مطابق 2لاکھ 60 ہزار سال قدیم ہے۔
میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کھوپڑی حیرتناک حد تک محفوظ ہے اور بڑی حد تک جدید دور کے انسان کی کھوپڑی سے مشابہت رکھتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ یہ لاکھوں سال قبل مشرقی ایشیا میں پائی جانے والی نسل انسانی سے تعلق رکھتی ہو۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کھوپڑی کی دریافت یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ نسل انسانی کا ارتقا صرف افریقی نسل سے نہیں ہوا۔ عین ممکن ہے کہ انسانوں کے چھوٹے گروہ دو لاکھ سال سے قبل مختلف خطوں سے یوریشیا کی جانب منتقل ہوئے ہوں، اور افریقہ کی طرح مشرقی ایشیاءمیں بھی ان کے ارتقاءکی جڑیں موجود ہوں۔

ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ غالباً قدیم دور کے انسان مشرقی ایشیاءسے ہی افریقہ کی جانب منتقل ہوئے۔ نسل انسانی کے ارتقا کے بارے میں ایک نسبتاً نیا نظریہ ہے کہ انسان کا ارتقا افریقہ میں بھی ہوا اور ایشیاءمیں بھی، جبکہ اس سے پہلے یہ نظریہ مقبول رہا ہے کہ نسل انسانی کا آغاز صرف افریقہ سے ہوا۔

نسبتاً جدید دورکے نظریے کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں نسل انسانی کا آغاز ہوا اور بعدازاں ان کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی صورت میں آپس میں حیاتیاتی و سماجی میل جول ہوا۔ اس باب میں تازہ ترین پیشرفت چین کے صوبے شان شی کے علاقے دالی کاﺅنٹی سے ملنے والی یہ 2لاکھ 60 ہزار سال قدم کھوپڑی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ نسل انسانی کا آغاز صرف افریقہ سے نہیں ہوا بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہوا۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز بیجنگ کے سائنسدانوں نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ قدیم کھوپڑی جدید دور کے انسان سے ملتی جلتی ایک انسانی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔اس دریافت سے اس نظریے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ نسل انسانی کا ارتقا دو لاکھ سال کی بجائے اس سے بھی قدیم دور سے جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …