Home » Interesting News » چین : نشے کی حالت میں مچھلیاں نگلنے والے شخص کی کامیاب سرجری ، ڈاکٹروں نے زندگی بچا لی

چین : نشے کی حالت میں مچھلیاں نگلنے والے شخص کی کامیاب سرجری ، ڈاکٹروں نے زندگی بچا لی

fish

چین کے جنوبی صوبے گوانگ زو میں ڈاکٹروں نے نشے کی حالت میں زندہ مچھلیاں نگلنے والے شخص کی سرجری کر کے مچھلیاں نکال دیں ۔ 

’’دی سن ‘‘کے مطابق نامعلوم 45سالہ شہری نے نشے کی حالت میں 2زندہ مچھلیوں کو نگل لیا اور ایک مچھلی نے اس کی آنتوں میں تیرنا شروع کر دیا جبکہ دوسری پیٹ میں داخل ہو گئی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ، تیز بخار ، پیٹ اور معدے میں شدید درد کے باعث شہری کو فوری طورپر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو زندگی بچانے کیلئے مجبوراُُ اس کی سرجری کرنا پڑی ۔

 fish
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مریض نے ہسپتال جا کر اعتراف کیا کہ اس نے24گھنٹے قبل نشہ کرنے کے بعد جان بوجھ کر 2مچھلیوں کو نگلا جس کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک مچھلی اس کی آنتوں میں تیر رہی ہے جبکہ دوسری پیٹ میں زندہ حالت میں موجود ہے۔ سکین میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مچھلیوں نے اس کی آنتوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور اگر اسے بروقت ہسپتال نہ لایا جاتا تو مریض کی موت واقع ہو سکتی تھی ۔

fish
ڈاکٹر نے چینی ویب سائٹ کو بتایا کہ ایک مچھلی6 انچ جبکہ دوسری4انچ لمبی اور 0.8انچ موٹی تھی تاہم سرجری کے بعد مریض کو آنتوں میں سوجن کے علاج کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹرنے مزید بتایا کہ ایک مچھلی مریض کے بیٹ کے بائیں حصے میں پھنس چکی تھی اور اگر یہ اوپر والے اعضاءمیں چلی جاتی تو مریض کی موت واقع ہو سکتی تھی ۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …