Home » Pakistani Headlines » چین نے اس سے قبل کسی ملک میں فوجی پریڈ نہیں کی ، چین کا مخلصانہ کردار قابل تعریف ہے : صدر ممنون حسین

چین نے اس سے قبل کسی ملک میں فوجی پریڈ نہیں کی ، چین کا مخلصانہ کردار قابل تعریف ہے : صدر ممنون حسین

parade

اسلام آباد :صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد اور پریڈ میں فوجی دستے بھیجنے پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریڈ میں چینی فوجی دستے بھی موجود ہیں اورچین نے اس سے قبل کسی ملک میں فوجی پریڈ نہیں کی ۔”چین کا مخلصانہ کردار قابل تعریف ہے “۔تقریب میں دنیا کی قدیم ترین تاریخ رکھنے والے ترک ملٹری بینڈ نے بھی شرکت کی اور جیوے جیوے پاکستان کی مسحور کن دھنوں سے سماں باندھ دیا ، اس بینڈ کو ’’مہتر‘‘ملٹری بینڈ کہا جاتا ہے جس کی بنیاد 1299ء میں رکھی گئی تھی۔

پریڈ گراﺅنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایٹمی طاقت کا مقصد امن کو یقینی بنانا ہے ،آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے تاہم بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ امن اور دوستی چاہتے ہیں تاہم کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں نے خطے کا امن داﺅ پر لگا دیا ہے ۔” آپریشن ردالفساد سے فتنے کا سر ہمیشہ کیلئے کچل دیا جائے گا “۔بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔تقریب میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بھی موجود ۔

 انکا کہنا تھا کہ ملک کا ہر شری آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے اورآج کے دن سر دھڑ کی بازی لگانے والے شہداءکو یاد کرتے ہیں۔”وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔“آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،بھارت سرحد پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم کشمیریوں کی سیاسی ، ثقافتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔چین کا مخلفصافنہ کردار قابل تعریف ہے ۔

 parade
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط اقتصادی معیشت بن کر ابھر رہا ہے ،علاقائی سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ۔ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔بھارت نے خطے کا امن برباد کر دیا ۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …