Home » Technology & Gadgets » چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا

rocket

 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے ۔ 

سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام چھوڑے گئے راکٹ کو لانگ مارچ سیون جنریشن کا نام دیا گیا ہے جس میں تیرہ اعشاریہ پانچ ٹن  سامان بھی  بھیجا گیا ہے  اور یہ راکٹ مستقبل میں چینی خلائی مشن میں بھی مدد دے گا ۔

 واضح رہے کہ زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی ترقی کی جنگ جاری ہے اور مختلف ممالک اپنے سیارے خلا میں بھیجتے رہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں بھارت نے بھی خلائی مشن بھیجے ہیں ۔ چین یہ راکٹ خلا میں بھیج کر  ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک بار پھر آگے نکل گیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا راکٹ خلا میں بھیج کر خلائی نگرانی کا نظام مؤثر کرلیا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …