Home » Interesting News » چین نے پانی کے اُوپر ایسی چیز لگا کر بجلی پیدا کرنا شروع کر دی کہ دنیا دنگ رہ گئی، نیا ریکارڈ بن گیا، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں گی

چین نے پانی کے اُوپر ایسی چیز لگا کر بجلی پیدا کرنا شروع کر دی کہ دنیا دنگ رہ گئی، نیا ریکارڈ بن گیا، دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں گی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینیوں کے کمالات پہلے ہی دنیا کو حیران کیے رکھتے ہیں اور اب انہوں نے پانی کے اوپر ایک ایسی چیز لگا کر بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے جس کے لیے ہمارے ہاں اور باقی دنیا میں ہزاروں ایکڑ اراضی درکار ہوتی ہے۔ ویب سائٹ indy100.com کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سولر پاور پلانٹ ایسے علاقوں میں لگائے جاتے ہیںجہاں زمین قابل استعمال نہ ہو اور سورج کی روشنی بھی وافر موجود ہو لیکن چین نے پہلی بار سطح سمندر کے اوپرسولرپاورپلانٹ لگا کر بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے اور نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ ’یہ دنیا کا سب سے بڑا پانی کے اوپر تیرتا ہوا سولر فارم ہے جو توانائی پیدا کر رہا ہے۔جھیل میں یہ پلانٹ لگائے جانے سے زمین کی بچت ہوئی ہے اورسمندر میں سورج کی روشنی سے بھی بہتر انداز میں استفادہ کیا جا سکتا ہے، کیونکہ پانی کے اوپر ٹھنڈک کا احساس بھی ہوتا ہے جس سے پلانٹ کی کارکردگی اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق اس سولر فارم سے 40میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …