Home » Technology & Gadgets » چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا ، رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ

چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا ، رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ

بیجنگ ( آن لائن )چین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں تیار کردہ2نشستوں پر مشتمل پہلے برقی طیارے نے کامیاب پرواز کی۔ جہاز نے 45 منٹ کی آزمائشی پرواز کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر وہ 2 گھنٹے تک کامیابی سے پرواز کرتا رہا۔ یہ جدید طیارہ شین یانگ ایئروسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جبکہ طیارے میں پائلٹ کے لیے پیراشوٹ کا نظام کی سہولت بھی موجود ہے۔جدید برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہنگامی طور پر مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن ، سیاحت کے لیے مند پسند علاقوں میں لینڈنگ اور فضا سے تصاویر لینے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …