Home » Technology & Gadgets » چین کا مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

چین کا مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(آن لائن)چین کی پولیس نے عینک کے شیشوں میں لگے چہرے سے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی والے عینکوں کا استعمال شروع کردیاہے۔شیشے ڈیٹا بیس سے منسلک ہونگے جس کی مدد سے مفرور، مطلوب مجرموں کی چہرے کی سکیننگ کے ذریعے شناخت کے بعد ان کی گرفتاری ہوسکے گی۔

چینی ذرائع ابلاغ نے بتایاہے کہ ان سن گلاسوں کی مدد سے پولیس 7مشتبہ افراد کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔پولیس نے نئی سن گلاسوں کی ٹیکنالوجی کو مرکزی شہر زنگزو کے ریلوے اسٹیشن پر استعمال کیاتھا۔پولیس نے اس کی مدد سے جعلی شناختی کارڈ استعمال کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سن گلاس مشتبہ شخص کی تصویر کھینچ لیتے ہیں اور پہلے سے موجود ڈیٹا بیس میں مشکوک افراد سے موازنہ کیا جاتاہے۔اگر ریکارڈ اور تصویر ایک دوسرے سے مل جاتی ہے تو آفیسر کو مشتبہ شخص کا نام اورپتہ بھیج دیاجاتاہے تاکہ اسے گرفتارکیاجاسکے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …