Home » Interesting News » ڈولفن کی زبان سمجھنے کی صلاحیت پر تحقیق شروع، سن 2021 تک عبور حاصل کرلیا جائے گا: ماہرین

ڈولفن کی زبان سمجھنے کی صلاحیت پر تحقیق شروع، سن 2021 تک عبور حاصل کرلیا جائے گا: ماہرین

dolphen

سٹاک ہوم  : سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی گواگائی اے بی جو کہ سویڈیش انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کی ملکیت ہے نے اپنے خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے 40 انسانی زبانوں کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کر رکھی ہے ، جس کے بعد اب کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اس کمپنی کے ساتھ مل کر ڈولفنز کی زبان سمجھنے کا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے، محقیقن امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ پراجیکٹ شروع ہونے کے بعد 2021 تک ڈولفنز کی زبان سمجھ لی جائے گی۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین سویڈن کے ایک سفاری پارک میں گواگائی کمپنی کا زبانوں کی پہچان کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کریں گے جس کے ذریعے ڈولفنز کے مختلف اشاروں اور آوازوں کو مانیٹر کیا جائے گا اور اگر سب چیزیں پلان کے حساب سے ہوتی رہیں تو ڈولفنز کی زبان کی ایک لغت تشکیل دی جائے گی۔ ڈولفنز کی زبان سمجھنے کی کھوج میں لگی ٹیم کو یقین ہے کہ وہ گواگائی کے سافٹ ویئر، جدید ترین ساﺅنڈ ریکارڈنگ آلات اور پہلے سے موجود تحقیق کے ڈیٹا بیس کی مدد سے 2021 تک ڈولفنز کی زبان سمجھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …