Home » Interesting News » ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی نتائج میں واضح برتری کے بعد امریکی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا چیز ڈھونڈ رہے ہیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی نتائج میں واضح برتری کے بعد امریکی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا چیز ڈھونڈ رہے ہیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

pro

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین امیگریشن کی تفصیلات کیلئے مختص ویب سائٹ ’کریش‘ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ صدارتی انتخاب کے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح برتری بتائی گئی ہے کیونکہ ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد امریکیوں نے انٹرنیٹ پر ایک ایسی چیز کی تلاش شروع کر دی ہے کہ تفصیلات جان کر آپ کو یقینا بہت ہنسی آئے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات کے نتائج جیسے جیسے سامنے آناشروع ہوئے اور ٹرمپ اگلے صدر بنتے دکھائی دینے لگے تو اسی دوران کینیڈین امیگریشن کی معلومات دینے والی ویب سائٹ بھی بار بار کریش ہو تی رہی  اور بتایا گیا ہے کہ ایسا ایک ہی وقت میں بہت زیادہ لوگوں کی جانب سے ویب سائٹ وزٹ کرنے کے باعث ہو ا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”دی ٹیلی گراف“ کے مطابق ایک جانب جہاں امریکہ میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ جاری تھی تو دوسری جانب لفظ (Emigrate”مہاجرت“) کی تلاش میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا  ۔ ہو سکتا ہے کہ یہ ایک بیوقوفانہ سا اتفاق ہوا لیکن یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ ہر چیز اتفاق نہیں ہوتی۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …