Home » Interesting News » ’ڈیجیٹل انڈیا ‘ غلیظ چیز آن لائن بکنے لگی، خریداروں کا تانتابندھ گیا ، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’ڈیجیٹل انڈیا ‘ غلیظ چیز آن لائن بکنے لگی، خریداروں کا تانتابندھ گیا ، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

news-1451397213-5079_large

ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت میں موسمی تعطلیات کے موقع پر آن لائن خریداری کرنے والے لوگوں کی کثیر تعداد ایسی چیز کی خریداری میں مصروف ہے جو شاید اس سے قبل آن لائن خریداری کے لئے دستیاب نہ تھی۔ڈیجیٹل انڈیا کے خواہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں اب ’اپلے ‘ بھی آن لائن بکنے لگے اور صارفین بڑی تعداد میں آن لائن خریداری کر رہے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے انڈیاواقعی ’ڈیجیٹل انڈیا‘ بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں عوام کی بڑی تعداد ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو گائے کے گوبر سے بننے والے ’اپلوں‘ کو بطور ایندھن استعمال کرتی ہے اور عمومی طور پر دیہاتوں میں رہنے والی خواتین انہیں تیار کرتی ہیں ، بھارت باسیوں کے لئے اُپلوں کی فروخت آن لائن ویب سائٹس پر جا رہی ہے اوران میں ایمازون اور ای بے جیسی خریداری کیلئے مخصوص ویب سائٹس بھی سرفہرست ہیں ،بھارتی اُپلوں کی آن لائن خریداری کی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، کچھ فروخت کندگان کی جانب سے بڑی تعداد میں خریداری کے آرڈرز پر خصوصی رعائت بھی دی جا رہی ہیں جبکہ کچھ صارفین تو انہیں گفٹ پیپرز میں پیک کروا کر ارسال کرنے کے بھی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیولر بھارت ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے اور اس ’جرم‘ کے مرتکب ہونے کے شبہ میں بھی متعدد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …