Home » Interesting News » کتے مردوں کی بات زیادہ مانتے ہیں یا خواتین کی؟ جواب جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

کتے مردوں کی بات زیادہ مانتے ہیں یا خواتین کی؟ جواب جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

لندن(نیوز ڈیسک) مردوں کو اپنی مردانگی کا بہت زعم رہتا ہے لیکن جب بات حکم چلانے کی ہو تو اکثر خواتین کا ہی پلڑا بھاری رہتا ہے۔ مرد تو مرد، جانوروں پر بھی اصل حکمرانی خواتین کی ہی ہے۔ یہ محض افسانوی بات نہیں بلکہ سائنسدانوں نے تحقیق سے ثابت کر دیا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین کتوں کہیں زیادہ اچھی طرح سمجھتی ہیں اور کتے خواتین کی بات کو خوب سمجھتے ہیں۔
ویب سائٹ INDY100 کے مطابق سائنسی جریدے ’رائل سوسائٹی آف اوپن سائنس‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب کتے کوئی آواز نکالتے ہیں تو عموماً انسان اس کا مطلب کسی حد تک سمجھ لیتے ہیں لیکن خواتین اس معاملے میں مردوں کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوںنے کتوں کی 18 مختلف قسم کی آوازیں ریکارڈ کیں جو وہ مختلف مواقع پر نکالتے ہیں، مثال کے طور پر دوسرے کتوں سے اپنی خوراک کی حفاظت کرتے ہوئے، ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے، یا جب وہ غصے یا خوف کی حالت میں ہوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ یہ آوازیں تحقیق کے 40 شرکاءکو سنائی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ کتے نے یہ آواز کس صورتحال میں نکالی ہوگی۔ کتوں کا آوازوں کا مطلب سمجھنے میں مردوں کی نسبت خواتین حیران کن حد تک بہتر پائی گئیں۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ٹامس فراگو کا کہنا تھا کہ احساسات کو سمجھنے کی اس افضل صلاحیت کی وجہ سے خواتین کتوں کے ساتھ بہتر ابلاغ کرتی ہیں۔ وہ ان کے رویے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں اور بہتر طور پر ان سے اپنی بات منوا سکتی ہیں۔ ٹامس فراگو کا مزید کہنا تھا ”مختلف قسم کے جذبات کو سمجھنے کے لئے انسان اور کتے ملتے جلتے تفہیمی پراسیس کو استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ خواتین دوسروں کے جذبات اور احساسات کو سمجھنے میں مردوں کی نسبت بہتر ہوتی ہیں تو وہ کتوں کے جذبات کو بھی مردوں کی نسبت بہتر سمجھ سکتی ہیں۔ ہماری تحقیق میں معلوم ہوا کہ انسان کتوں کی مختلف قسم کی آوازوں میں سے تقریباً 63 فیصد کا مطلب بڑی حد تک سمجھ جاتے ہیں اور خواتین اس معاملے میں مردوں کی نسبت بہتر ہیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …