Home » Pakistani Headlines » کراچی، گھر سے باہر نکلنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی، گھر سے باہر نکلنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی میں اب گھر سے باہر نکلنے والے مرد، خواتین، بوڑھوں اور بچوں کو منہ پر ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کا آج 27 واں روز ہے۔

گھر سے باہر نکلنے کے لیے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کا کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار کراچی میں تندور اور بیکریاں صبح 8 بجے کھول دی گئیں۔

شام 5 بجے تک شہر بھر میں موجود ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت مل گئی۔

شہر میں ہوٹلز، دودھ، سبزی اور کریانے کی دکانیں بھی کھل گئیں، دودھ کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہنے کی اجازت ہے۔

تندور صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے، جبکہ ریستورانوں کو ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھولا جاسکے گا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تمام کاروباری، تجارتی مراکز اور فیکٹریوں میں جراثیم کش دواؤں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالکان ماسک، سینی ٹائزرز، صابن فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

کراچی میں مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

کاروباری حضرات کے لیے محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، اس ضمن میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تاجروں کی مشاورت آج ہوگی۔

#paksa.co.za

Check Also

لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

کراچی:  کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز …