Home » Interesting News » کروڑ پتی پولیس کانسٹیبل پکڑاگیا، کتنی جائیداد، گاڑیاں ہیں اور یہ سب کچھ کیسے بنایا؟ ایسی داستان کہ عقل حیران رہ جائے

کروڑ پتی پولیس کانسٹیبل پکڑاگیا، کتنی جائیداد، گاڑیاں ہیں اور یہ سب کچھ کیسے بنایا؟ ایسی داستان کہ عقل حیران رہ جائے

news-1451398794-2982_large

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی رشوت خوری تو ہمارے یہاں بھی زبان زدعام ہے مگر آپ بھارتی پولیس کے ایک ہیڈکانسٹیبل کے اثاثوں کی تفصیلات جان کر حیران رہ جائیں گے۔ ہیڈ کانسٹیبل ارون سنگھ کے پاس 3گھر، 6پلاٹ، 3گاڑیاں اور کروڑوں کا بینک بیلنس ہے۔ گزشتہ روز لوگ یکتا پولیس نے ارون سنگھ کے اندور، ریوا اور ستنا ٹاﺅنز میں واقع تینوں گھروں میں بیک وقت چھاپے مارے ۔ ان چھاپوں کے دوران اس کی تمام جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

اس کے بینک لاکر میں 132گرام سونا، 2کلو گرام چاندی اور ایک ریوالر بھی رکھا تھا۔ ارون سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے ناجائز طریقے سے یہ تمام دولت کمائی ہے۔ لوک یکتا پولیس سٹیشن میں ارون کے خلاف ایک شکایت درج کروائی گئی تھی جس کے بعد چھاپے مارے گئے۔ ارون سنگھ کا تین ماہ قبل بھارت کے شہر جبل پور میں تبادلہ ہوا تھا مگر وہ تھانے میں حاضر نہیں ہوا جس پر آرٹی او حکام نے اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس سے قبل سیندھوا میں پوسٹنگ کے دوران ارون سنگھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگے۔ اپنی 32سالہ سروس کے دوران ارون سنگھ نے لگ بھگ 50لاکھ روپے تنخواہ لی مگر اس کے اثاثے کروڑوں روپے میں ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …