Home » Interesting News » کس پیشے سے تعلق رکھنے والے مَردوں کو خواتین انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ جواب مَردوں کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کس پیشے سے تعلق رکھنے والے مَردوں کو خواتین انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ جواب مَردوں کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

profession

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین کی ایک دوسرے کے متعلق پسند و ناپسند پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں۔ اب ایک نئے تحقیقاتی سروے میں وہ پیشے بتا دیئے گئے ہیں جن سے منسلک مردوخواتین کو جنس مخالف سب سے زیادہ پسند کرتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ سروے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز ٹنڈر (Tinder)اور ہیپن (Happn)نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ”مردوخواتین دونوں جس پیشے سے منسلک صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں وہ وکالت ہے۔ مرد بھی وکیل خاتون کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں اور خواتین بھی تعلق کے لیے مرد وکیل کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔“

ایپلی کیشنز کا کہنا ہے کہ ساتھی کی تلاش کے لیے آنے والی خواتین مرد وکیل کے بعد بالترتیب انجینئر، ڈاکٹر، کارپینٹر، الیکٹریشن، مالی امور کے ماہر، ٹیچر، ڈیزائنر، شیف اور ماہرتعمیرات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔ دوسری طرف مرد بھی وکیل خاتون کے بعد بالترتیب سب سے زیادہ نرس، ٹیچر، مارکیٹنگ، اکاﺅنٹنٹ، فارماسسٹ، سیلز، ڈاکٹر، فنانس اور ایونٹ منیجر کے پیشوں سے وابستہ خواتین کو پسند کرتے ہیں۔

profession

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …