Home » Interesting News » ’کفیل صرف میرا پاسپورٹ نہیں لے گیا بلکہ۔۔۔‘ غیر ملکی خاتون کے ساتھ عرب کفیل کی ایسی حرکت کہ تفصیلات جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

’کفیل صرف میرا پاسپورٹ نہیں لے گیا بلکہ۔۔۔‘ غیر ملکی خاتون کے ساتھ عرب کفیل کی ایسی حرکت کہ تفصیلات جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

news-1448553951-9113_large

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں روزی کمانے کے لئے جانے والے غیر ملکیوں کو اکثر کفیلوں کے ناروا سلوک کا نشانہ بننا پڑتا ہے لیکن سیلز ایگزیکٹو کی ملازمت کے لئے متحدہ عرب امارات جانے والی فریدہ بیگم کے ساتھ تو ان کے کفیل نے حد سے زیادہ ظالمانہ سلوک کردیا۔
گلف نیوز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ فریدہ نے اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا ”میرا کفیل میرا پاسپورٹ لے گیا، لیکن وہ صرف میرا پاسپورٹ ہی نہیں لے گیا بلکہ مجھ سے میری زندگی ہی چھین کر لے گیا۔“ مصیبت کی ماری خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے کفیل نے ان کا ویزا کبھی پراسیس ہی نہ کیا تھا، اور اب وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد ان کا پاسپورٹ بھی لے کر فرار ہوگیا۔

مئی 2014ءمیں کاسمیٹک سیلز ایگزیکٹو کی ملازمت کے لئے متحدہ عرب امارات آنے والی فریدہ بیگم کے کفیل نے ان کے ویزا کے لئے کبھی بھی باقاعدہ درخواست نہ دی تھی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ غیر قانونی قیام کی مد میں 29 ہزار درہم (تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ ان کے سر جمع ہوچکا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اب نہ وہ اپنے وطن واپس جاسکتی ہیں اور نہ ہی کوئی نئی ملازمت کرسکتی ہیں کیونکہ جب تک وہ 29 ہزار درہم کا جرمانہ ادا نہیں کرتیں تب تک انہیں اگلا کوئی بھی قدم اٹھانے کی اجازت نہیں۔ فریدہ بیگم کا کہنا ہے کہ انہیں قطعاً اندازہ نہ ہوسکا کہ ان کے ساتھ کیا ظلم کیا جارہا تھا، اور اب انہیں کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اس دلدل سے کیسے باہر آسکیں گی۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …