Home » Pakistani Headlines » کلبھوشن کو پاکستانی قانون کے مطابق سزا ملے گی،اعزازچوہدری

کلبھوشن کو پاکستانی قانون کے مطابق سزا ملے گی،اعزازچوہدری

aizaz

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن ہو یا کوئی اور دہشت گرد اسے پاکستانی قانون کے مطابق سزا ملے گی ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کو70 سال ہوگئے ہیں نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں معاون ثابت ہو گی۔

واشنگٹن میں اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری ، دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

استاد دلشاد نے خوبصورت دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا ۔پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشت گرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ،نواز ٹرمپ ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگی ۔ پاکستان اور امریکا کی دوستی کو 70 سال ہوگئے ۔

بعد ازاں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہاکہ امریکہ میں اولیا ئے کرام کا پیغام صوفی میوزک کے ذریعے دیا گیا ۔ کلبھوشن سے متعلق سوال پر اعزاز چودھری نے کہا کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشتگرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔ پاکستانی سفیر نے کہا سعودی عرب میں نواز ٹرمپ ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں معاون ثابت ہو گی ۔

اعزاز چودھری نے کہا صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے ، امریکہ سے دفاعی معاہدہ سعودیہ نے اپنی دفاعی ضروریات کے تحت کیا ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …