Home » Interesting News » کل رات آپ آسمان پر ’نیلا خونی چاند‘ دیکھ سکتے ہیں جس کو دیکھنے کا موقع بہت عرصے بعد ملے گا، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جانئے اور آپ بھی احتیاط کیجئے

کل رات آپ آسمان پر ’نیلا خونی چاند‘ دیکھ سکتے ہیں جس کو دیکھنے کا موقع بہت عرصے بعد ملے گا، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جانئے اور آپ بھی احتیاط کیجئے

لاہور(نیوز ڈیسک)طلوع ماہتاب یوں تو معمول کی بات ہے لیکن کل کے روز ایسا چاند طلوع ہو گا کہ جس کی مثال گزشتہ ڈیڑھ صدی کے دوران دیکھنے میں نہیں آئی۔ ویسے تو اس سال کا آغاز ہی یکم جنوری کے سپر مون سے ہوا تھا لیکن 31جنوری کا دن اس لحاظ سے یادگار رہے گا کہ اس روز ڈیڑھ سو سال بعد ’سپر بلڈ بلیو مون‘ افق پر جلوہ افروز ہو رہا ہے۔ سال کے آغاز میں جن علاقوں میں سپر مون 2 جنوری کے روز نظر آیا تھا وہاں بلیومون یکم فروری کو نظر آئے گا۔ ان خطوں میں مشرقی ایشیا اور مشرقی آسٹریلیا شامل ہیں۔
سپر مون، یعنی جب چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے، اوسطاً پونے تین سال بعد نظر آتا ہے۔ اگر دو پورے چاند (یعنی 14 ویں کے چاند) ایک ہی انگریزی مہینے میں ظاہر ہوجائیں تو اسے ’بلیو مون‘ کہا جاتا ہے۔ جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے۔ کل (31 جنوری) کا دن اس لحاظ سے انتہائی غیر معمولی ہوگا کہ یہ تینوں کام بیک وقت ہو رہے ہیں، یعنی سپر مون، بلیو مون اور مکمل چاند گرہن کے مظاہر بیک وقت ظہور پزیر ہوں گے۔ جب ایک ہی چاند میں یہ تینوں نظارے اکٹھے ہو جائیں تو اسے ’سپر بلڈ بلیومون‘ کہا جاتا ہے۔ کل کے دن یہ نظارہ تقریباً ایک گھنٹہ 16منٹ کے لئے جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سپر مون سال میں چار سے چھ مرتبہ نظر آتا ہے، چاند گرہن کا واقعہ تقریباً دو دفعہ پیش آتا ہے، لیکن اس سے قبل سپر بلڈ بلیو مون کا منظر آخری بار 31 مارچ 1866 کے روز دیکھا گیا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …