Home » Interesting News » کن ممالک کے شہریوں کے امریکہ کے سب سے زیادہ ویزے مسترد کئے جاتے ہیں؟ فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جواب جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

کن ممالک کے شہریوں کے امریکہ کے سب سے زیادہ ویزے مسترد کئے جاتے ہیں؟ فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جواب جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

visa

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے امریکی ویزوں کے اعدادوشمار پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس کس ملک کے شہریوں کے ویزے سب سے زیادہ مسترد کیے جاتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جن ممالک کے شہریوں کے ویزے سب سے زیادہ مسترد ہوتے ہیں ان میں پاکستان کا نمبر 19واں ہے۔

پاکستان سے بھی زیادہ جن ممالک کے شہریوں کے امریکی ویزے مسترد کیے جاتے ہیں ان میں بالترتیب کیوبا، افغانستان، موریطانیہ، لائیبریا، گیمبیا، بھوٹان، گھانا، برکینوفیسو، ہیٹی، صومالیہ ، بنگلہ دیش و دیگر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیوبا کے شہریوں کی ویزے کی 81.9فیصد درخواستیں، بنگلہ دیشیوں کی 62.8فیصد اور پاکستان کی 46.43فیصد درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ بھارتی شہریوں کی صرف 26.02فیصد درخواستیں مسترد ہوتی ہیں۔

visa

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …