Home » Interesting News » کوکا کولا کا ایسا حیرت انگیز اور ناقابل یقین فائدہ جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا

کوکا کولا کا ایسا حیرت انگیز اور ناقابل یقین فائدہ جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا

news-1433344089-9857_largeبرمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ کوکا کولا اور پیپسی جیسے مشروبات کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کولڈڈرنک صرف آپ کی طبعیت ہی خوش نہیں کرتا بلکہ آپ کی گاڑی کے زنگ آلود حصوں سے زنگ صاف کرکے انہیں چمکا بھی سکتا ہے۔
یوٹیوب پر کوکا کولا سے زنگ صاف کرنے پر مشتمل ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ یہ اب تک تقریباً 40 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک صاحب اپنی گاڑی کے بمپر پر جمے تیل اور زنگ کے اوپر کوکا کولا انڈیل کر اسے صاف کرتے ہیں اور یہ لمحوں میں چمک اٹھتا ہے۔
لوہے کے ساتھ آکسیجن کے تعامل سے آکسائیڈ بنتا ہے جو ہمیں زنگ کی صورت میں نظر آتا ہے۔ کولا ڈرنکس میں موجود ہلکا تیزاب آکسائیڈ کے ساتھ تعامل کرکے اسے ختم کردیتا ہے اور یوں دھات پھر سے چمک اٹھتی ہے۔ آپ یہ سادہ تجربہ کرنے کے لئے کسی بھی زنگ آلود چیز پر کولا ڈرنک انڈیل کر اسے صاف کریں اور نتیجہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں، لیکن پہلے یہ ویڈیو دیکھیں۔

[veoh][/veoh]

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …