Home » Sports News » کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بناڈالا

کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بناڈالا

کولکتہ(صباح نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ہی قومی ترانے کا مذاق بنا دیا، مداحوں کی جانب سے شدیدی تنقید کا سامنا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں میں قومی جذبے کو ابھارنے کے لیے کھیلوں کے میدان میں قومی ترانا بجانے کی ریت بہت پرانی ہے جس میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھڑے ہوکر ملک کی نمائندگی کرنا پلیئرکے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے،سٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہوقومی ترانے کا احترام اور تعظیم کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے لیکن دنیا ئے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بنا ڈالا۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ جب تاخیر سے شروع ہوا تو کھیل سے پہلے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اوراس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی قومی ترانے کے الفاظ دہرانے کے بجائے چیونگم چباتے رہے۔
دوسری جانب قومی ترانے کی بے توقیری کرنے پر کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھل گیا جس میں بھارتی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ بھارتی کپتان نے سری لنکا سے کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع نہ مل سکا جس کے بعد ویرات کوہلی بطور کپتان سال میں سب سے زیادہ صفر کے شرمناک ریکارڈ میں کپیل دیو کے ساتھ شریک ہو گئے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …