Home » Interesting News » کیا آپ جانتے ہیں یہ چینی خاتون دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

کیا آپ جانتے ہیں یہ چینی خاتون دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

girl

بیجنگ (نیوز ڈیسک) روبوٹ کا لفظ سنتے ہی ذہن میں کسی مشین کا تاثر ابھرتا ہے لیکن چینی روبوٹ حسینہ جیا جیا کو دیکھنے کے بعد آپ کا یہ تصور بالکل تبدیل ہوکررہ جائے گا۔ تیانگ جن شہر میں منعقد ہونے والے2016ءسمر ڈاﺅورس فورم میں اس حسینہ کو پہلی بار پیش کیا گیا تو دیکھنے والے حیرت کے ساتھ دیکھتے ہی رہ گئے۔ یہ دیکھنے میں ایک انتہائی دلکش چینی دوشیزہ نظر آتی ہے، جس کا چہرہ، بال، حرکات و سکنات اور حتیٰ کہ چہرے کے تاثرات بھی زندہ انسان جیسے نظر آتے ہیں، لیکن یہ واقعی ایک روبوٹ ہے۔

فیسٹیول میں آنے والے اکثر لوگوںنے جیا جیا کو حقیقی ماڈلز اور اداکاراﺅں سے بھی زیادہ پیاری قرار دیا۔ جیا جیا اشاروں کی زبان بھی سمجھ سکتی ہے اور بولے گئے الفاظ کو بھی کسی حد تک سمجھ لیتی ہے، خصوصاً وہ اپنی خوبصورتی کی تعریف میں کہے گئے کلمات کو تو بہت اچھی طرح سمجھ لیتی ہے۔

یہ تھوڑی سی مغرور بھی ہے اور خصوصاً جب اس کی تعریف بہت زیادہ کی جارہی ہو تو کسی بھی حسین دوشیزہ کی طرح اس کے چہرے سے غرور کے تاثرات چھلکتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف قسم کے کام سرانجام دینے والے روبوٹ تو منظر عام پر آچکے ہیں لیکن پہلی بار ایک ایسی روبوٹ سامنے آئی ہے جو سو فیصد کسی خوبرو دوشیزہ جیسی نظر آتی ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …