Home » Interesting News » کیا آپ کو معلوم ہے امیر ترین چینی شخص بھی ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کتنی رقم ملک سے باہر لے جاسکتا ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کیا آپ کو معلوم ہے امیر ترین چینی شخص بھی ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کتنی رقم ملک سے باہر لے جاسکتا ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

news-1448470485-9582_large

 

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص ایک سال میں 50ہزار امریکی ڈالرز(تقریباً50لاکھ روپے)چین سے باہر لیجا سکتا ہے۔ دوسری طرف چینی باشندوں میں امریکی شہریت حاصل کرنے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے جو اپنا تمام سرمایہ امریکہ میں لگا کر وہاں کی شہریت حاصل کر رہے ہیں۔ شہریت حاصل کرنے کے لیے امریکی حکومت کے کسی مختص کردہ شعبے میں کم از کم 5لاکھ ڈالر(تقریباً5کروڑ روپے)سرمایہ کاری کرنا لازمی ہے۔اور اب تک 6ہزار 124چینی باشندے یہ سرمایہ کاری کرکے گرین کارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ آخر ان سب چینیوں نے رقم چین سے باہر کیسے منتقل کی؟ یہی وہ سوال تھا جس پر چین کے مرکزی بینک نے تحقیقات کیں تو رقم باہر منتقل کرنے کے کئی ذرائع کا انکشاف ہوا۔

رقم باہر لیجانے کا سب سے بڑا ذریعہ خاندان کے افراد اور دوست تھے۔ چونکہ قانون کے مطابق ایک شخص 50ہزار ڈالر لیجا سکتا ہے اس طرح خاندان کے 10افراد 50، 50ہزار ڈالرز باہر لیجائیں تو مطلوبہ 5لاکھ ڈالرز کی رقم آسانی سے امریکہ منتقل ہو سکتی ہے۔ دوسرا طریقہ انڈرگراﺅنڈ منی چینجرز کا تھا۔ یہ منی چینچرزبھاری فیس کے عوض چین میں رقم لے کرصارف کے غیرملکی اکاﺅنٹس میں منتقل کر دیتے ہیں۔تیسرے نمبر پر انٹرنیشنل نجی بینک ایسے افراد کے کام آتے ہیں۔ وہ اپنے دولت مند گاہک کو مطلوبہ ملک میں اپنے ہی بینک میں اکاﺅنٹ کھلوانے اور وہاں قرضے کے لیے درخواست دینے کو کہتے ہیں۔ قرض لینے کے لیے ضمانت کے طور پر یہ بینک عموماً1کروڑ یوآن(تقریباً ساڑھے 16کروڑ روپے)رکھتے ہیں اور پھر وہ رقم دوسرے ملک میں، جہاں اس شخص نے قرض لیا ہوتا ہے وہاں منتقل کر دیتے ہیں۔ اس طرح گاہک کو مطلوبہ ملک میں اس کی رقم مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تجارت، براہ راست کاروباری سرمایہ کاری وغیرہ جیسے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کئی چینی باشندوں کے متعلق انکشاف ہوا کہ انہوں نے غیرملکی خواتین سے شادی کرکے رقم بیرون ملک منتقل کی۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …