Home » Interesting News » کیا آپ کو معلوم ہے جاپانی کبھی بھی گھر کے اندر جوتے کیوں نہیں پہنتے؟ جواب جان کر آپ بھی اس بات پر عمل شروع کردیں گے

کیا آپ کو معلوم ہے جاپانی کبھی بھی گھر کے اندر جوتے کیوں نہیں پہنتے؟ جواب جان کر آپ بھی اس بات پر عمل شروع کردیں گے

jotay

لندن (نیوز ڈیسک)جاپانیوں کے رسوم و رواج خاصے دلچسپ و عجیب ہیں اور ان کے کلچر کی کچھ باتیں تو دنیا کے لئے معمے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ گھر کے اندر جوتے نہ پہننا بھی ایک ایسی ہی بات ہے، جسے دنیا آج تک حیرت سے دیکھتی رہی لیکن اب سائنسدانوں نے اسے انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے۔
جاپانی لوگ باہر سے آتے ہیں تو اپنے جوتے گھر کے اندرونی حصے سے باہر ہی رکھتے ہیں اور گھر کے اندر یا تو ننگے پاﺅں چلتے پھرتے ہیں یا ایسے جوتے استعمال کرتے ہیں جو ہمیشہ گھر کے اندر ہی رہتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کی یہ عادت محض روایت کا حصہ نہیں بلکہ بے پناہ طبی فوائد کی حامل بھی ہے کیونکہ باہر استعمال ہونے والے جوتوں کو گھر کے اندر استعمال کرنا طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایروزونا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ جب ہم باہر سے گھر کے اندر آتے ہیں تو ہمارے جوتوں کے تلووں پر تقریباً 4لاکھ 21ہزار مختلف اقسام کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا تقریباً 96 فیصد جوتوں کے تلووں پر پائے گئے۔ ان میں کلیبسیلا نمونیا، جو کہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن پیدا کرتا ہے، سراتیا فکاریا، جو کہ سانس کی انفیکشن پید اکرتا ہے اور ای کولی جیسے بیکٹیریا بھی پائے گئے، جو نظام انہظام کی بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا سڑکوں پر ، ریستورانوں میں، فٹ پاتھ پر، باغیچوں میں، غرضیکہ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور ہمارے جوتوں کے ساتھ گھر میں بھی آجاتے ہیں۔ اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ اپنے جوتوں کو گھر میں داخل ہونے سے پہلے جراثیم کش محلول کے ساتھ دھوئیں اور اگر انہیں ویسے ہی اندر لے آئیں تو پھر فرش کو بھی اسی طرح دھوئیں۔ لیکن یہ ایک مشکل کام ہے لہٰذا اس کا آسان حل یہ ہے کہ باہر استعمال ہونے والے جوتے گھر کے اندرونی حصے میں نہ لائیں۔ گھر کے اندر آپ جاپانیوں کی طرح ننگے پاﺅں چل پھر سکتے ہیں یا ایسے جوتے استعمال کرسکتے ہیں جو صرف گھر میں ہی استعمال ہوں اور کبھی بھی باہر نہ لیجائے جائیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …