Home » Interesting News » کیا آپ کو معلوم ہے 500 یورو کے نوٹ کو یورپ میں ’بن لادن‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے 500 یورو کے نوٹ کو یورپ میں ’بن لادن‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

note

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) 500یورو کا نوٹ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی امداد میں استعمال ہونے پر اسے ”بن لادن نوٹ“ کہا جانے لگا تھا۔ اب یورپی مرکزی بینک نے اس بن لادن نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق بینک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2018ءسے 500یورو کے نوٹ کی پرنٹنگ اور تقسیم بند کر دی جائے گی کیونکہ اسے جرائم کی مالی معاونت میں بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بینک کی گورننگ کونسل کے فرینکفرٹ میں ہونے والے اجلاس میں اس اقدام کی منظوری دی گئی۔ اس نوٹ کی بندش کے لیے فرانس کی طرف سے طویل عرصے سے دباﺅ ڈالا جا رہا تھا۔ فرانس گزشتہ سال کے پیرس حملے کے بعد سے دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لیے کئی حوالوں سے اقدامات اٹھا رہا ہے تاہم اس نوٹ کی بندش کے معاملے پر اسے جرمنی کی مخالفت کا سامنا تھا۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …