Home » Interesting News » کیا اہرام مصر میں فرعون کی قبر کے اندر خزانے سے بھرا ایک خفیہ کمرہ موجود ہے؟ مصری حکومت نے واضح اعلان کردیا

کیا اہرام مصر میں فرعون کی قبر کے اندر خزانے سے بھرا ایک خفیہ کمرہ موجود ہے؟ مصری حکومت نے واضح اعلان کردیا

قاہرہ(نیوز ڈیسک) فراعین مصر صدیوں سے انسانی تاریخ کے پراسرار ترین ابواب میں سے ایک رہے ہیں۔ فرعون طوطن خامن تو اس پراسراریت میں دوسرے فراعین سے بھی کہیں بڑھ کر ہے۔ اس کے مقبرے میں زروجواہرات سے بھرے خفیہ کمرے کی کہانیوں نے ہر کسی کو حیران کئے رکھا ہے، حتٰی کہ ماہرین آثار قدیمہ بھی اس راز کو بے نقاب کرنے کے لئے بے تاب تھے۔ یہی وجہ تھی کہ اس فرعون کے مقبرے میں خفیہ گوشوں کی تلاش کے لئے جدید ترین راڈار ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا اور اس تحقیق کے نتائج اب سامنے آگئے ہیں۔ اتفاق کچھ ایسا ہے کہ یہ نتائج خاصے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور پتہ یہ چلا ہے کہ طوطن خامن کے مقبرے میں کوئی خفیہ گوشہ ہے ہی نہیں۔ اس مقبرے کے اندر کسی اور فرعون یا طوطن خامن کے کسی قریبی عزیز کا مقبرہ بھی دریافت نہیں ہوا۔

مصر کی سپریم کونسل برائے آثار قدیمہ کے سیکرٹری مصطفی وزیری نے بتایا کہ ایک اطالوی ٹیم نے زمین میں رسائی حاصل کرنے والے راڈار کی مدد سے طوطن خامن کے مقبرے کے اندرونی حصوں کا نقشہ تیار کیا جس سے پتہ چلا ہے کہ اس کے اندر کوئی خلائ، خفیہ گوشہ، کمرہ یا راہداری نہیں ہے۔ ان کے علاوہ پولی ٹیکنک یونیورسٹی ٹیورن کے سائنسدان فرانچسکو پورسیلی نے بھی اس تحقیق سے متعلقہ تفصیلات قاہرہ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کی ہیں۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق سے واضح طو رپر ثابت ہوگیا ہے کہ طوطن خامن کے مقبرے کے اندر کوئی خفیہ چیمبر ہے اور نہ ہی مقبرے سے منسلک کوئی راہداری ہے۔ خفیہ چیمبرز اور راہداریوں سے متعلق جو بھی باتیں گردش کر رہی تھیں وہ سب بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …