Home » Interesting News » ’کیا تم پاکستانی ہو؟‘ مسافر کا امریکی ٹیکسی ڈرائیور سے سوال اور پھر جواب ملنے پر ایسی حرکت کرڈالی کہ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

’کیا تم پاکستانی ہو؟‘ مسافر کا امریکی ٹیکسی ڈرائیور سے سوال اور پھر جواب ملنے پر ایسی حرکت کرڈالی کہ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

news-1448901376-2532_large

نیویارک :   حالیہ وقتوں میں مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف پرتعصب اقدامات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ مراکش سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بھی پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شہر پٹس برگ کے ایک کسینو کے باہر سے ایک مسافر کو ٹیکسی میں بٹھایا۔ بات شروع ہوئی تو اس نے سوالات پوچھنے شروع کردئیے جیسے کہ اس نے پوچھا ’تم پاکستانی لگتے ہو، کیا تم پاکستانی ہو؟‘ ڈرائیور نے جواب دیا کہ وہ مراکش سے ہے اور امریکی شہری بھی ہے۔ اس کے بعد مسافر نے داعش کے بارے میں گفتگو کرنا شروع کردیا کہ وہ معصوم لوگوں کو قتل کررہے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق اس نے کہا کہ اسے بھی داعش پسند نہیں۔ اس پر مسافر نے اسلام اور نبی پاک کے بارے میں گستاخانہ جملے کہنا شروع کردئیے۔ اتنے میں وہ منزل پر پہنچ گئے تو مسافر نے کہا کہ وہ اپنا بٹوہ بھول گیا ہے، گھر سے پیسے لے کر آتا ہے۔ تاہم قریباً 5 منٹ انتظار کے بعد وہ واپس آیا تو ساتھ میں بندوق پکڑی ہوئی تھی۔ مراکشی ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے لگا یہ بات خطرے والی ہے لہذا اس نے گاڑی بھگادی۔ اس شخص نے دو فائر کئے جن میں سے ایک گولی عقبی شیشہ توڑتی ہوئی اس کی کمر میں آلگی۔ مقامی اخبار کے مطابق ڈرائیور کی شناخت اس کی درخواست پر ظاہر نہیں کی گئی تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پٹس برگ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر نے پولیس تحقیقات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ جرم مسلمانوں کی نفرت میں کیا گیا، محکمہ انصاف کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …