Home » Interesting News » کیا 2016ء میں کپتان کی تیسری شادی ہونے والی ہے؟ماہرین نجوم نے پیشگوئی کردی

کیا 2016ء میں کپتان کی تیسری شادی ہونے والی ہے؟ماہرین نجوم نے پیشگوئی کردی

news-1451581986-6705_large

ماہرین علم نجوم نے 2016ءکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بارے میں دلچسپ پیش گوئیاں کی ہیں ۔

علم نجوم کے ماہر شیخ طارق اقبال نے عمران خان کے بارے میں پیش گوئی کی ہے کہ 2016ءان کے لئے کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائے گا ۔عمران خان اس سال الجھن کا شکار رہیں گے اور ان کا سیاسی کردار الجھا ﺅ کاشکاررہے گا ۔انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کا کوئی امکان نہیں ،اس حوالے سے 2016ءمیں ان کی زندگی بے رنگ رہے گی ۔علم جفر اور علم الاعداد کے ماہر مشتاق حسین نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان میں سماجی سرگرمیوں کا حصہ نظر آئیں گے اور رفاہی کاموں میں اپنے باپ کا ہاتھ بٹائیں گے تاہم وہ اپنے باپ کی سیاست سے دور رہیں گے ۔مشتاق حسین نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو سال تک عمران خان کی زندگی میں کسی خاتون کا عمل دخل نہیں ہوگا ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …