Home » Interesting News » گمشدہ ملائیشین طیارے کا معاملہ، ایک جزیرے سے ایسی چیز مل گئی کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

گمشدہ ملائیشین طیارے کا معاملہ، ایک جزیرے سے ایسی چیز مل گئی کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

jazera

کوالالمپور(نیوز ڈیسک) ملائیشین پرواز MH370 کو لاپتہ ہوئے دوسال سے زائد کا عرصہ گزر گیا اور اس دوران بحر ہند کے ساحلو ں پر متعدد ایسی اشیاءدریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق لاپتہ ہونے والی پرواز کے ساتھ ہے۔ چند دن قبل افریقی ساحلوں سے پرے جزیرہ مڈگاسکر پر بھی کچھ ملبہ دریافت ہوا لیکن اس میں کچھ ایسی بھی اشیاءشامل تھیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق مڈ گاسکرکے ساحل پر ایک امریکی شہری کو ملنے والے ملبے میں کچھ ایسی چیزیں شامل ہیں کہ جو کبھی کسی ہنستے کھیلتے بچے کا عزیز ترین اثاثہ رہی ہوں گی۔ ان میں ایک پنسل کیس ہے جس پر بچوں کے پسندیدہ کارٹون کرداروں اینگری برڈ ز کی تصاویر بنی ہیں۔ سفید ، سیاہ اور سرخ رنگ کے اینگری برڈ پنسل کیس پر اب بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔ اسی طرح ایک لیپ ٹاپ بھی ملا جس پر دنیا کے ذہین ترین انسانوں کی نمائندگی کرنے والے ادارے مینسا کا لوگو بنا ہوا ہے، جبکہ بچوں سے متعلقہ ایسی ہی کچھ اور اشیاءملی ہیں جن میں پرس ، سکول بیگ اور لیپ ٹیپ کمپیوٹروں کے ٹکڑے شامل ہیں۔ اسی ساحل پر رواں سال کے آغاز میں بھی کچھ ملبہ دریافت ہوا تھا جس کے بارے میں تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ یہ ایم ایچ 370 کا ہو سکتا ہے۔

ملبے میں ملنے والا بچوں کا سامان امریکی قانون دان بلین گپسن نے دریافت کیا اور اسے مزید تحقیق کیلئے حکام کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ سے بچوں کی اشیاءملی ہیں اسی کے قریب انہیں کچھ ایسے پرزے بھی ملے جو کسی ہوائی جہاز کے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکا م سے اپیل کی کہ اس ملبے کے بارے میں پوری تحقیقات کی جائیں۔

گزشتہ سال کے دوران بحر ہند کے مختلف ساحلی علاقوں میں متعدد ایسی اشیا ءمل چکی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق لاپتہ ہونیوالی پرواز ایم ایچ 370 سے ہے ، تاہم تحقیق کاروں نے ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا۔ بدقسمت پرواز کے ملبے کی تلاش کا کام دوسال سے جاری ہے اور اس سال اگست میں تحقیق کار 46 ہزار مربع میل کے وسیع و عریض سمندری علاقے میں تلاش کا عمل مکمل کر لیں گے ۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …