Home » Interesting News » ’گولڈن بال اور جسم کا مخصوص حصہ بہت چھوٹا سا‘ کیڑے کی نئی نسل دریافت، سائنسدانوں نے اس کا نام کیا رکھا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’گولڈن بال اور جسم کا مخصوص حصہ بہت چھوٹا سا‘ کیڑے کی نئی نسل دریافت، سائنسدانوں نے اس کا نام کیا رکھا؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ارتقائی طبیعات دان وزریک نزری نے کیڑے کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جس کے بال سنہرے رنگ کے ہیں اور اس کا عضو مخصوصہ بہت چھوٹاسا ہے۔ اس کیڑے کے خدوخال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزریک نے اسے ایسا نام دے ڈالا ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے اس کیڑے کو ”نیوپالپا ڈونلڈٹرمپی“ (Neopalpa Donaldtrumpi)کا نام دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپی کی دریافت جنوبی کیلیفورنیا میں ہوئی ہے۔ یہ کیڑا جنوبی کیلیفورنیا سے میکسیکو کے علاقے باجا کیلیفورنیا تک پایا جاتا ہے۔لائیو سائنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزریک کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ ایسے نازک ایکو سسٹم کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے جس میں ایسے کئی جاندار بھی پائے جاتے ہیں جو ابھی تک دریافت نہیں ہو سکے۔ان غیرمعلوم نسلوں کے جانداروں کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …