Home » Pakistani Headlines » ہمارے گھر آکر چیلنج کرنے کا شکریہ،ہمارا جلسہ 1986والی تاریخ دہرائے گا:فاروق ستار

ہمارے گھر آکر چیلنج کرنے کا شکریہ،ہمارا جلسہ 1986والی تاریخ دہرائے گا:فاروق ستار

کراچی(پاکستان) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو تقسیم کرنےوالے خود تقسیم ہوجائیں گے، ہماری پارٹی میرٹ اور انصاف کا نظام پاکستان میں قائم کرنا چاہتی ہے،کسی نے ہمیں ہمارے گھر میں آکر چیلنج کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے تمام بڑوں اور چھوٹوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب ہماری باری ہے، باجیاں کہہ رہی بلاول کے جلسے کا جواب دینے کے لئے ہم ہی کافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کا 23 اگست کے بعد چھوٹے چھوٹے جلسے کرکے نیٹ پریکٹس کی، ہم تو چاہتے تھے کہ کوئی ہمارے مقابلے میں آئے، مگر ٹنکی گراونڈ میں سرکاری ملازمین کو لاکر ایک جلسی کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرائے کے لوگوں کی جلسی اور دل سے آنے والوں کے جلسے میں فرق بتائیں گے، ٹنکی گراونڈ میں ایم کیوایم کا تاریخی جلسہ ہوگا ،اب مزا آئے گا۔انہو ں نے دعویٰ کیا کہ کل ایم کیوایم کا جلسہ 1986 کے جلسے کی یاد تازہ کردے گا، نشترپارک کے بڑے بڑے جلسوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیںگے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کوخوش کرنے کی مہم پر نکلے ہوئے ہیں، امتحان سے پہلے جو تیاری کرنی ہوتی ہے، وہ ہم نے کرلی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …