Home » Interesting News » ’ہمیں پیسے دو ورنہ ہم تمہاری یہ فلم ریلیز کردیں گے‘ ایسی دھمکی کہ کئی لوگوں کے پسینے نکل جائیں گے

’ہمیں پیسے دو ورنہ ہم تمہاری یہ فلم ریلیز کردیں گے‘ ایسی دھمکی کہ کئی لوگوں کے پسینے نکل جائیں گے

film

نیویارک (نیوزڈیسک) ہالی وڈ کی مشہورفلم ’پائریٹس آف کریبین‘ یعنی ’کریبین سمندر کے قزاق‘ کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ اس فلم کے پہلے چار پارٹ ساری دنیا میں دھوم مچا چکے ہیں اور تازہ ترین پانچواں پارٹ 26مئی کو ریلیز کیا جانا تھا، مگر برا ہو ان ڈیجیٹل قزاقوں کا جو اس فلم کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی لے اڑے ہیں۔ فلم کی چوری میں ملوث قزاقوں نے دھمکی دی ہے کہ انہیں تاوان ادا نہ کیا گیا تو جلد ہی فلم انٹرنیٹ کی متعدد مفت ویب سائٹوں پر جاری کر دی جائے گی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فلمساز ادارے والٹ ڈزنی کے سی ای او بوگ آئیگر نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ان کی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم چوری کرلی ہے ۔ اگرچہ انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ’پائریٹس آف کریبین:ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ ہی ہے۔

پائریٹس آف کریبین فلم سیریز اب تک 3.72 ارب ڈالر (تقریباً 3.72کھرب پاکستانی روپے) سے زائد رقم کماچکی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی فلم 2003ءمیں آئی اور مئی میں ریلیز ہونے والی فلم اس سلسلے کی پانچویں فلم ہوگی، اگر اسے ہیکروں کے چنگل سے چھڑوا لیا گیا۔

film

ہیکروں نے دھمکی دی ہے کہ وہ چوری شدہ فلم کے پہلے 5منٹ پر مشتمل پہلا حصہ عنقریب ریلیز کرنے والے ہیں۔ اگر والٹ ڈزنی کی جانب سے انہیں تاوان نہ ادا کیا گیا تو وہ باقی فلم بھی 20 منٹ کے حصوں میں تقسیم کرکے ایک کے بعد ایک انٹرنیٹ پر نشر کرتے جائیں گے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …