Home » Interesting News » ’ہم تمہارا آکسیجن ماسک اُتار دیں گے اگر۔۔۔‘ ہسپتال کے آئی سی یو میں بیمار لڑکی سے ایسا شرمناک ترین کام کرنے کا مطالبہ کہ سن کر شیطان کو بھی شرم آجائے

’ہم تمہارا آکسیجن ماسک اُتار دیں گے اگر۔۔۔‘ ہسپتال کے آئی سی یو میں بیمار لڑکی سے ایسا شرمناک ترین کام کرنے کا مطالبہ کہ سن کر شیطان کو بھی شرم آجائے

گرگاﺅں(نیوز ڈیسک) بھارت میں کون سی ایسی جگہ ہے جو خواتین کے لئے محفوظ رہ گئی ہے۔ سڑکوں پر خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے، سکولوں اور کالجوں میں طالبات کی عزت پامال ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، حتیٰ کہ اب ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں نوعمر مریضہ کی عصمت دری کا واقعہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ گرگاﺅں شہر کے شیوا ہسپتال میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت کی طالبہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھی۔ ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کے دو ملازم رات گئے 16 سالہ لڑکی کے کمرے میں گئے اور اس کی ساتھ دست درازی کی کوشش شروع کر دی۔ جب لڑکی نے مزاحمت کی کوشش کی تو انہوں اس کا آکسیجن ماسک ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان 27 سالہ اروند اور 23 سالہ کلدیپ لڑکی کی ہسپتال سے چھٹی کے بعد بھی اس کے موبائل فون پر فحش میسج اور کالز کر کے اسے ہراساں کرتے رہے۔ وہ اسے دوبارہ اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش میں تھے جس پر خوفزدہ ہو کر لڑکی نے سارا ماجرا اپنی ماں کے سامنے بیا ن کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار تو کر لیا ہے لیکن ان کے خلاف جرم کے مطابق اصل دفعات لگانے سے گریز کیا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ بآسانی بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 

#pakas

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …