Home » Interesting News » ’ہم نے اپنے تمام ملازمین کو ایسے ہیلمٹ پہنائے ہیں جن سے ان کے خیالات کا پتہ چل جاتا ہے‘ چینی کمپنی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ دنیا حیران پریشان

’ہم نے اپنے تمام ملازمین کو ایسے ہیلمٹ پہنائے ہیں جن سے ان کے خیالات کا پتہ چل جاتا ہے‘ چینی کمپنی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ دنیا حیران پریشان

بیجنگ(نیوز ڈیسک)افسران سے تنگ آئے ملازمین دل ہی دل میں انہیں کوس کر اپنی بھڑاس کسی حد تک کم کر لیتے ہیں لیکن ایک نئی چینی ایجاد نے تو بیچارے ملازمین سے یہ سہولت بھی چھین لی ہے۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ایجاد صوبے ہانگ زو کی زانگینگ الیکٹرک کمپنی نے کی ہے۔ یہ ایک ہیلمٹ ہے جو پہننے والے کے جذبات و احساسات کو پڑھ سکتا ہے۔ دماغ کی برقی لہروں اور مصنوعی ذہانت سافٹ وئیر کی مدد سے یہ جذبات و احساسات کا اندازہ لگا سکتا ہے اور ایک رپورٹ کی صورت میں افسران کو بتا سکتا ہے کہ کوئی ملازم غصے کی حالت میں ہے، پریشان ہے، غیر مطمئن ہے، یا کسی کے خلاف کچھ غلط سوچ رہا ہے، وغیرہ وغیرہ۔

کمپنی تو کہہ رہی ہے کہ اس ایجاد کا مقصد ملازمین کی ذہنی کیفیت سے آگاہی ہے تا کہ ان کی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جا سکیں لیکن ملازمین کا کہناہے کہ انہیں اس کا مقصد کچھ اور ہی نظر آتا ہے۔ عام تاثر ہے کہ یہ ملازمین کے دماغ میں جھانکنے اور ان کی پوشیدہ سوچوں اور خیالات تک رسائی کی کوشش ہے۔ دوسری جانب مشہور امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی نے خدشہ ظاہر کر دیاہے کہ اس ٹیکنالوجی کے نتائج قابل اعتبار نہیں لہٰذا اس کا استعمال غلط اور بے جا اقدامات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …