Home » Sports News » ہیڈنگلے ٹیسٹ :انگلینڈ کے ہوش اڑ گئے ،199رنز سے ناکام

ہیڈنگلے ٹیسٹ :انگلینڈ کے ہوش اڑ گئے ،199رنز سے ناکام

Captureالیسٹر کک اور جوز بٹلر کی ففٹیز رائیگاں،مارک کریگ اور ولیم سن نے تین، تین وکٹیں لیں

لیڈز(اسپورٹس ڈیسک) ہیڈنگلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 199 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کر دی ۔ بریڈلے جان واٹلنگ کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ الیسٹر کک اور ٹرینٹ بولٹ نے مشترکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ وصول کیا۔ انگلینڈ دوسری اننگز میں255رنز پر پویلین واپس لوٹ آیا۔ میچ کے آخری دن ہینڈنگلے کے کرکٹ گراؤنڈ پر میزبان ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی مانند گرتی رہیں۔ انگلینڈ نے منگل کو آخری دن کھیل کا آغاز بغیر وکٹ گنوائے 44رنز کے ساتھ کیا تاہم ابتدائی سیشن ہی انگلش ٹیم کی پریشانی بڑھانے کیلئے کافی ثابت ہوا جب ایڈم لتھ انفرادی اسکور میں مزیدکوئی اضافہ کئے 24رنز پر میدان سے کوچ کر گئے ۔ گیری بیلنس بھی جلدی میں تھے جومحض چھ رنز کا اضافہ کر سکے ۔ایان بیل کی وکٹ گرنے سے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ، انہیں ایک رن بنانے کی مہلت ملی۔ انگلش ٹیم کا مجموعی اسکور 62رنز پر پہنچا تو جو روٹ بھی آؤٹ ہوگئے ۔ انہیں صفر کی خفت اٹھانی پڑی۔ اس دوران کپتان الیسٹر کک نے 56رنز کی اننگز تخلیق کر کے نا صرف اپنے نو ہزار رنز مکمل کئے بلکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بھی بن گئے ۔ ان کی بین اسٹوکس کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 40رنز کی شراکت قائم ہوئی جو 29رنز بٹورسکے ۔ جو ز بٹلر کی 73رنز کی کاوش نے میزبان ٹیم کو مکمل تباہی سے ضرور بچایا مگر وہ شکست کو نہ ٹال سکے ۔ اسٹوارٹ براڈ نے 23رنز جوڑے ۔مارک کریگ اور کین ولیم سن نے تین، تین وکٹیں لیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …