Home » Interesting News » یونیورسٹی جانے کا انتہائی خطرناک نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا، وہ خبر جو تمام نکمے طالب علم اپنے والدین کو پڑھاسکتے ہیں

یونیورسٹی جانے کا انتہائی خطرناک نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا، وہ خبر جو تمام نکمے طالب علم اپنے والدین کو پڑھاسکتے ہیں

uni

لندن (نیوز ڈیسک) بظاہر تو اس بات پر کوئی جاہل ہی شک کر سکتا ہے کہ تعلیم جتنی زیادہ حاصل کی جائے اتنا ہی اچھا ہے، لیکن سائنسدانوں نے یہ تشویشناک انکشاف کرکے تعلیم سے محبت کرنے والوں کو سخت پریشان کردیا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں دماغ کی رسولی کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے سویڈن میں 1911ءسے 1961ءکے درمیان پیدا ہونے والے تقریباً 43 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ ان افراد میں سے 7100 خواتین اور 5700 مردوں میں دماغ کی رسولی کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔ تحقیق کاروں نے ان افراد کی تعلیم کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہوا کہ ان میں سے جن افراد نے تین سال سے زائد عرصہ تک یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کی تھی ان میں یونیورسٹی نہ جانے والوں کی نسبت دماغ کی رسولی ’گلائیوما‘ کی شرح 19 فیصد زیادہ تھی۔

سائنسی جریدے جرنل آف ایپی ڈیمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ خواتین میں دیگر خواتین کی نسبت دماغ کی رسولی کا خدشہ 23 فیصد زیادہ پایا گیا۔ اسی طرح پروفیشنل اور انتظامی عہدوں پر فائز افراد میں بھی نچلے عہدوں پر فائز اور عام محنت کشوں کے طور پر کام کرنے والوں کی نسبت دماغ کی رسولی کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔ سب سے زیادہ آمدنی والے طبقے میں بھی سب سے کم آمدنی والے طبقے کی نسبت دماغ کی رسولی کی شرح 14 فیصد زیادہ پائی گئی۔ تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ شادی شدہ افراد میں غیر شادی شدہ افراد کی نسبت دماغ کی رسولی کا خدشہ زیادہ پایا جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ تعلیم یافتہ اور شادی شدہ افراد میں غیر تعلیم یافتہ اور غیر شادی شدہ افراد کی نسبت ڈاکٹر سے رجوع کرنے اور بیماری کی تشخیص کروانے کی شرح زیادہ ہوتی ہے، اور یہ فرق بھی ان افراد میں دماغی بیماری کی زیادہ شرح ظاہر کرنے والے اعدادوشمار کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …