Home » Interesting News » یوٹیوب پر بچوں کے کارٹون کے بھیس میں انتہائی گھناﺅنی اور شرمناک ویڈیوز کا انکشاف

یوٹیوب پر بچوں کے کارٹون کے بھیس میں انتہائی گھناﺅنی اور شرمناک ویڈیوز کا انکشاف

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے اس دور نے بچوں کے ہاتھ میں بھی موبائل فون اور آئی پیڈ تھما دیئے ہیں۔ یوٹیوب جیسی ایپلی کیشنز نے ایسے فلٹر بنا رکھے ہیں جو والدین لگا کر ڈیوائس اپنے بچوں کو دے دیتے ہیں اور وہ فلٹر نامناسب مواد سامنے نہیں آنے دیتے لیکن اب یوٹیوب پر بچوں کے کارٹونز کی شکل میں ایسی ہولناک ویڈیوز سامنے آ نے کا انکشاف ہوا ہے کہ والدین فلٹر لگا کر بھی بچوں کو یوٹیوب استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز انتہائی پرتشدد ہیں جن میں سکول وین کو کھمبے سے ٹکراکر آگ کے گولے میں بدلے اور اس میں موجود بچوں کے چیتھڑے اڑتے دکھایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک بچے کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے اپنی کمیونٹی کا تحفظ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس میں بعض کردار قتل کر دیئے جاتے ہیں۔ اس میں ایک کردار ایک گڑیا کا ہوتا ہے جس پر آسیب کا سایہ ہوتا ہے۔ وہ راہ چلتے مسافروں کو ہپناٹائز کر دیتی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون سٹیسی برنز نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیوب پر ان ویڈیوز کی موجود گی کی نشاندہی کی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میں کچن میں تھی جبکہ میرا 3سالہ بیٹا اسحاق اپنے آئی پیڈ پر یوٹیوب کھولے کارٹون دیکھ رہا تھا۔ اچانک اس نے رونا شروع کر دیا اور مجھے پکار کر کہنے لگا’مما یہ دیو مجھے ڈرا رہا ہے۔‘ میں نے آ کر دیکھا تو وہ PAW Patrolکی ایسی ویڈیو دیکھ رہا تھاجس میں سکول کے بچوں کی گاڑی کو ہچکولے لیتے اور کھمبے سے ٹکرا کر آگ میں جلتے دکھایا گیا تھا۔میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کچھ لوگ کارٹونز کے بھیس میں اس طرح کی ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں جو بچوں کے دماغ کو تباہ کرکے رکھ دیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …