Home » Interesting News » ’یہ ایک قسم کا صابن ہرگز استعمال نہ کریں، اس کا کوئی فائدہ نہیں‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، وہ صابن استعمال کرنے سے منع کردیا جو اکثر پاکستانی بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں

’یہ ایک قسم کا صابن ہرگز استعمال نہ کریں، اس کا کوئی فائدہ نہیں‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، وہ صابن استعمال کرنے سے منع کردیا جو اکثر پاکستانی بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں

sabun

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل عام صابن کی جگہ بوتلوں میں بند جھاگ نما صابن بہت مقبول ہو رہا ہے لیکن اس کے متعلق سائنسدانوں نے ایسی تنبیہ جاری کر دی ہے کہ آپ آئندہ اسے کبھی ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”فوم والے یہ صابن بالکل بے اثر ہیں۔ ان سے ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا پر کچھ خاص اثر نہیں ہوتا اور وہ جوں کے توں موجود رہتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف کیرولینا کے سائنسدانوں نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ ”ان جھاگ نما صابنوں کی نسبت عام صابن یا مائع حالت میں آنے والے ہینڈ واش بدرجہا بہتر کارکردگی کے حامل ہوتے ہیں۔“تحقیقااتی ٹیم کے رہنماءڈاکٹر اوزلیم اکوئیلز کا کہنا ہے کہ جھاگ والے صابن شاید اس لیے کم اثر کے حامل ہوتے ہیں کہ یہ پمپ کے ذریعے جھاگ کی صورت میں بوتل سے باہر نکلتے ہیں جس سے ان کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ جھاگ میں صابن کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔ اس کی نسبت مائع یا عام صابن زیادہ مقدار میں ہاتھوں پر لگتے ہیں اور بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔“

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …