Home » Interesting News » یہ ’باپ بیٹی‘ کس کی تصویریں پکڑ کر کھڑے ہیں؟ جواب جان کر آپ واقعی چکرا جائیں گے

یہ ’باپ بیٹی‘ کس کی تصویریں پکڑ کر کھڑے ہیں؟ جواب جان کر آپ واقعی چکرا جائیں گے

pic

نیویارک (نیوز ڈیسک)دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملک امریکہ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، حتیٰ کہ ایک ماں اور بیٹا پراسرار تبدیلی کے بعد باپ اور بیٹی کا روپ بھی دھار سکتے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرتناک عجوبہ ڈیٹرائٹ شہر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی کوری میسن اور اس کے والد ایرک کی صورت میں دنیا کے سامنے آیا ہے۔ محض چار سال قبل کوری ایک لڑکا تھی اور اس کا ایک والد ایک خاتون ہوا کرتا تھا۔ ایرک نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ کوری کی پیدائش بیٹے کے طور پر ہوئی تھی۔ چار سال قبل اس نے پہلی بار انہیں بتایا کہ وہ خود کو لڑکی محسوس کرتی تھی۔ پھر اس نے جنس کی تبدیلی کے لئے آپریشن کروایا اور وہ لڑکی بن گئی۔ ایرک کا کہنا تھا کہ ان دنوں اس کا نام ایریکا تھا اور وہ کوری کی ماں تھی، لیکن اس کے دل میں بھی یہ بات موجود تھی کہ وہ دراصل عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ کوری کی جنس کی تبدیلی سے اسے بھی حوصلہ ملا اور اس نے بھی اپنی جنس تبدیل کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ کچھ عرصے بعد اس کی تبدیلی جنس کے عمل کا آغاز ہوگیا اور اب وہ خاتون کی بجائے مرد بن چکا ہے۔ اب اس کا نام ایریکا کی بجائے ایرک ہوگیا ہے۔

 نوعمر کوری کی صرف جنس ہی تبدیل نہیں ہوئی بلکہ اس کی زندگی میں ایک اور بڑی تبدیلی بھی آگئی ہے۔ اب اس کے گھر میں ماں باپ کی بجائے صرف دو باپ ہیں، کیونکہ ماں بھی مرد بن چکی ہے۔ کوری کے حیاتیاتی باپ لیس میسن کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ایریکا سے شادی کی تو وہ ایک خوبصورت عورت تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی اہلیہ مرد بن چکی ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ مرد بن کر بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں۔ لیس میسن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ان سے پہلے کی طرح پیار کرتے رہیں گے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …