Home » Interesting News » یہ درجنوں مرد برہنہ حالت میں اس طرح کیوں اس عمارت سے سیڑھی لگا کر بھاگ رہے ہیں؟ جواب جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

یہ درجنوں مرد برہنہ حالت میں اس طرح کیوں اس عمارت سے سیڑھی لگا کر بھاگ رہے ہیں؟ جواب جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

بیجنگ(نیوز ڈیسک)کیا کوئی ذی ہوش انسان تصور بھی نہیں کر سکتا ہے کہ برہنہ حالت میں سڑک پر چلا آئے، تو پھر ان درجنوں افراد کو کیا ہوا کہ عمارت سے سیڑھی لگا کر بے لباس حالت میں ہی سڑک پر آ رہے ہیں، حالانکہ وہاں ایک ہجوم موجود ہے اور ہر کسی کی نظر انہی پر ہے۔ دراصل یہ بدقسمت ایک جدید سیلون میں بھاپ کا غسل کر رہے تھے کہ عین اس موقع پر وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اب آپ ہی بتائیے کہ جب موت سامنے نظر آ رہی ہو تو انسان اپنا برہنہ جسم چھپائے یا جان بچائے؟
دی مرر کے مطابق جب سیلون میں آگ لگی تو غسل کرنے والوں کو اتنی مہلت ہی نہ ملی کہ وہ لباس پہن سکتے اور جان بچانے کی خاطر وہ بھاگتے ہوئے جلتی ہوئی عمارت سے باہر کی جانب لپکے۔ ان کی بڑی تعداد فرسٹ فلور پر موجود تھی جہاں سے فائر بریگیڈ نے ایک کھڑکی کے ساتھ سیڑھی لگائی تھی جس کے ذریعے یہ لوگ ایک ایک کرکے نیچے اترنے لگے۔ بیشتر افراد برہنہ حالت میں عمارت کے صدر دروازے سے بھاگتے ہوئے باہر نکلے۔

آگ لگنے کی وجہ سے سڑک پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوچکی تھی جنہوں نے باہر آنے والے برہنہ افراد کو تولیے، شرٹیں اور دیگر کپڑے فراہم کئے تاکہ وہ اپنے تن کو ڈھانپ سکیں۔ مقامی فائر بریگیڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹہ لگا اور اس دوران عملے کے کچھ ارکان اور اندر موجود کچھ افراد زخمی ہوئے۔ خوش قسمتی سے کسی جان نہیں گئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …