Home » Interesting News » یہ شخص ڈولفن کندھے پر اٹھائے ساحل پر کیا کررہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

یہ شخص ڈولفن کندھے پر اٹھائے ساحل پر کیا کررہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بیجنگ (نیوز ڈیسک)انسانوں سے دوستی کرنے والی پیاری سی مچھلی ڈولفن کو آپ نے سمندر میں تیرتے دیکھا ہو گا، یا بعض اوقات اسے تفریحی مقاصد کے لئے مصنوعی ماحول میں بھی رکھا جاتا ہے، مگر یہ کیا! یہاں ایک صاحب اس مچھلی کو کندھے پر اٹھائے کہیں جا رہے ہیں اور ساحل پر موجود لوگ حیرت کے ساتھ یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق یہ مناظر چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے جزیرے ہیلنگ آئی لینڈ کے ہیں۔ اس جزیرے کے ساحل کے قریب لوگوں نے ایک ڈولفن مچھلی کودیکھا جو بے سدھ نظر آ رہی تھی۔ کچھ لوگ اس مچھلی کے اردگرد جمع ہو گئے لیکن پھر اچانک ایک نیم برہنہ شخص وہاں آیا اور اس مچھلی کو اٹھا کر چلتا بنا۔ اس نے مچھلی کو اپنے کندھے پر رکھا اور کچھ دور چل کر اپنی گاڑی کے پاس پہنچا اور پھر مچھلی کو گاڑی میں ڈال کر وہاں سے غائب ہو گیا۔

گوانگ ڈونگ پروونشل فشریز بیورو نے اس واقعے کی تحقیق شروع کر دی ہے۔ چینی قانون کے مطابق ڈولفن زیرحفاظت جانوروں کی فہرست میں شامل ہے اور کسی بھی شہری کو اجازت نہیں کہ اسے زندہ یا مردہ حالت میں اپنے قبضے میں رکھے یا کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کرے۔ پولیس ڈولفن لے کر غائب ہونے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …